• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور جنگل……

چند برس قبل میں شہر سے دور جنگل کنارے آن بسا،

اور شور سے پرے ایک خاموش زندگی گزارنے لگا۔

ایک صبح بیدار ہوا، تو مجھے سانس لینے میں دشواری ہوئی۔

بیوی نے آنکھیں جلنے کی شکایت کی،

اور بچے نے سر چکرانے کا شکوہ کیا۔

اس صبح پھول مرجھائے ہوئے تھے،

اور باڑے میں کھڑے جانور سراسیمہ تھے۔

میں نے پہاڑ کی چوٹی سے شہر کی سمت دیکھا،

تو وہاں دھویں کے کالے بادل اٹھ رہے تھے۔

شہروں میں پھر جنگ چھڑ گئی تھی۔

اور جنگل اس آگ کی

لپیٹ میں آنے والے تھے ۔

تازہ ترین