• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ پاکستان، جاپان میں سفارتخانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب

جاپان میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کے موقع پر پُروقار اور شاندار پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپان بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد سفیر پاکستان عبد الحمید نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان عبد الحمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اپنے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ 

انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے، جن میں قومی اتحاد، ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ 

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، پاکستان کی خدمت اور نیک نامی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید