چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون کا کہنا ہے کہ جنگ میں شدت آئی تو پورا خطہ خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے صورتِ حال مزید خراب ہوگی۔ طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں، آبنائے ہرمز کے حوالے سے تمام متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔