• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی بلدیاتی انتخابات، ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب

پاکستانی نژاد عمر ایوب — فائل فوٹو
پاکستانی نژاد عمر ایوب — فائل فوٹو

فرانس کے بلدیاتی انتخابات میں ایک پاکستانی نژاد میئر اور 7 کونسلر منتخب ہوگئے۔

چار مختلف میونسپلٹیوں میں ایک پاکستانی نژاد بطور میئر اور 7 بطور کونسلر منتخب ہو گئے۔ 

ان بلدیاتی انتخابات میں 16 پاکستانی امیدواروں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پینل سے حصہ لیا تھا۔

دائیں جانب سے پاکستانی نژاد چوہدری احمد خان جلیلانی، نعیم چوہدری، اور قاضی ہارون بطور کونسلر منتخب — تصویر بشکریہ رپورٹر
دائیں جانب سے پاکستانی نژاد چوہدری احمد خان جلیلانی، نعیم چوہدری، اور قاضی ہارون بطور کونسلر منتخب — تصویر بشکریہ رپورٹر

فرانس کے شہر کرائی، جسے منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے، میں ایک پاکستانی نژاد عمر ایوب میئر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ 3 پاکستانی نژاد کونسلر بھی منتخب ہوگئے۔

وریلیرلیبل میئری میں چوہدری احمد خان جلیانی، درانسی میئری میں نعیم محمد چوہدری اور لاکونیو میئری میں ہارون خان تیسری بار کونسلر منتخب ہو گئے جبکہ ارنوویل میئری میں اسعد بطور کونسلر منتخب ہوئے۔

اس طرح پاکستانی نژاد اوورسیز کی فرانس کی سیاست میں پیش قدمی شروع ہو گئی ہے۔

عمر یعقوب کی یہ تاریخی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت، قابلیت اور دیانت سے نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید