برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کرے گی۔
لندن میں انکا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں برطانوی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایران کے برطانیہ کو براہِ راست نشانہ بنانے کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنا انتہائی ضروری ہے۔
سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق محتاط حکمت عملی اور قابل عمل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔