• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاح……

دودھ والے نے اطمینان سے دودھ میں پانی ملایا۔

گوشت والے نے تولتے ہوئے کم تولا۔

میڈیکل اسٹور والے نے دوا کی اضافی قیمت وصول کی۔

سرکاری افسران نے کام سے بیزاری کا چلن جاری رکھا۔

نجی اداروں نے فقط منافع پر نظریں گاڑے رکھیں۔

رشوت کا لین دین زور شور سے لگا رہا،

چھوٹے بڑے گھپلے ہوتے رہے۔

اور پھر ماہ رمضان شروع ہوگیا،

سب نے گڑگڑا کر قوم کی اصلاح کی دعا مانگی،

مگر ہمیشہ کی طرح اپنی اصلاح کرنا بھول گئے۔

تازہ ترین