• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی(تصویر سوشل میڈیا)۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی جنگ مسلط کی، جنگ کی شروعات ایران کی جانب سے نہیں کی گئی۔ 

تہران میں عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، ایران خطے میں صرف عسکری تنصیبات اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا ہم ان فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جنہیں امریکا ایران پر حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ہمیں خطے کے اجتماعی امن اور سالمیت کا پوری طرح خیال ہے۔ 

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا عبوری کونسل ایران کا انتظام بہتر انداز میں کر رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید