سرگودھا(نمائندہ جنگ)یونیورسٹی آف سرگودھا کےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظہورالحسن ڈوگر کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں تمام ڈینز، ڈائریکٹرز،شعبہ جات کے صدور اور افسران جامعہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئےخصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن‘مختلف شعبوںمیں داخلہ جات‘سکیورٹی اور سمر سمسٹربارے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ سمر سمسٹر بھی عام سمسٹرکےقوانین کے تحت ہوگا ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمکس نے 5 ستمبر 2016ءسے امیدواروں کو پراسپیکٹس کی فراہمی شروع ہو جائیگی۔ داخلہ فارم جمع کرانیکی آخری تاریخ30 ستمبر جبکہ 17 اکتوبر سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔