کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبد السمیع خان نے پیٹرول کی عدم دستیابی پر حالات بہت خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ملک میں مشکل سے صرف 10سے 14روز کا پیٹرول موجود ہے، اوگرا اور وفاقی وزیر ملک میں پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے غلط بیانی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں ملا تو جھگڑے ہوں گے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیٹرول نہیں ملا تو وہ پیٹرول پمپس بند کردیں گے۔عبد السمیع خان نے کہا کہ ڈیلرز کو اوریج سیل کے مطابق پیٹرول نہیں مل رہا اور وہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرتے ہیں۔