• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 35مقدمات درج کر لیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں عبدالرحمان سے ڈاکو نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد اکبر سے نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر لے گئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں راشد محمود سے ڈاکو 25ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ، شاہ رکن عالم کے علاقے میں فضل الرحمان اور محمد نوید کے موبائل فونز چھن گئے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے میں نجف علی سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد شاہد سے ڈاکو 2لاکھ 38ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں علی قیصر سے 28ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ محمد انتظار کا موبائل فون چھن گیا، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں بشیر احمد کو ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل فون سے محروم کر دیا ، تھانہ کینٹ کے علاقے میں شیراز نواز کے ٹائرز، الطاف کا موبائل فون، ناصر خان کی موٹرسائیکل، جلیل آباد کے علاقے میں عثمان، چہلیک کے علاقے میں مریم بخاری کے موبائل فونز ،قطب پور کے علاقے میں صدیق کے درخت، شاہ شمس کے علاقے میں شاہد قریشی کی نقدی و موبائل فون، محمد راشد کی موٹرسائیکل، ممتاز آباد کے علاقے میں ایوب، نیوملتان کے علاقے میں زریاب کے موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں عدنان کےایک لاکھ روپے، سیتل ماڑی کے علاقے میں منیر احمد اور انس کے موبائل فونز ،شکیل قادری کا میٹر بجلی اور اشرف کا موبائل فون چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید