سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد خان نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو 14اگست تک ویلروں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ14اگست کے روز ویلروں کی وجہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر قابو پایا جاسکےاور موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں انثا تھانہ کوتوالی کے علاقہ بینک روڈ سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نعیم، تھانہ کینٹ کے علاقوں سے عبداللہ، ذیشان، عمر، عدیل، جاسم، اسامہ اور وقاص سمیت8، تھانہ خواجہ صفدر روڈ سے داور، تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری روڈ سے شرجیل، تھانہ اگوکی کے علاقہ فتح گڑھ سے سفیع اللہ، تھانہ مراد پور کے علاقہ مراد پور سے عادل، شرجیل، دانیال، بختاور، ملکے کلاں سے رضوان، حسن، عزیز اور محمد احمد، تھانہ کوٹلی سیدا میر کے علاقہ اڈہ جہائی سے ارباب، تھانہ موترہ کے علاقہ اڈہ موترہ سے محمد حسنین اور یاسر اور تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بڈیانہ سے عامر کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرلئے۔