• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر؛ ایم کیو ایم سیاسی اور محب وطن جماعت ہے ، شہزادہ گلفام

سکھر(بیورو رپورٹ)متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے انچارج شہزادہ گلفام واراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سیاسی اور محب وطن جماعت ہے جس کے خلاف طاقت کا بلاجواز استعمال  کرکے    ا سے  دیوار سے لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ایم کیو ایم نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے عوامی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا مگر ملک دشمن اور باطل قوتوں نے ہمیشہ ایم کیو ایم کی راہوں میں رُکاوٹیں ڈالیں لیکن خدا کے فضل و کرم سے وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔ انقلابی تحریکوں میں شامل لوگ ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جان و مال کی قربانی دیتے ہیں اور ہر مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی تحریک  کو ہمیشہ سے مصائب و مشکلات کا سامنا رہا ہے کیونکہ وہ ایسے کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے جد و جہد کرتے ہیں جس میں تمام قومیں حقوق سے محروم ہیں لیکن مخصوص طبقہ موروثی سیاست اور حقِ حکمرانی کا دعویٰ کرکے مظلوموں اور محکوم لوگوں کے حقوق پامال کرکے ظلم و جبر کی طاقت سے حکومت کرتا چلا آ رہا ہے، ملک میں رائج فرسودہ جاگیرادرانہ نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنے والوں کو اس نظام کے حامی لوگ انہیں اپنا دشمن سمجھ کر ان پرطاقت کا بے دریغ ستعمال کرکے ان کے لئے مشکلات کھڑی کرتے ہیں لیکن جو کارکن نظریاتی طور پر مضبوط ہوتا ہے وہ اپنے مشن و مقصد کے حصول کے لئے ان لوگوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوتا ہے اور منزل مقصود تک پہنچنے تک ڈٹا رہتا ہے۔
تازہ ترین