پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مسلسل کم ہونے لگیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 726 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالرز کم ہو کر 5110 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔