مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہو گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے81 پیسے فی لٹر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لٹر تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔