• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 3 دن پرانے سامبر پر شوہر سے جھگڑا، دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی شہر بنگلورو میں گھریلو جھگڑے کے بعد ایک 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی شناخت کاویہ کے نام سے ہوئی ہے جو رنگاسوامی نامی شخص کی بیوی تھی اور ان دونوں کا ایک 4 سالہ بچہ بھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کاویہ نے 3 دن پہلے کا پکا ہوا سامبر دوبارہ گرم کر کے کھانے میں شوہر کو پیش کیا، اس بات پر میاں بیوی کے درمیان بحث شروع ہوئی جو بعد میں شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

لڑائی کے دوران شوہر نے خاتون کو برا بھلا کہا اور ہاتھ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔

صورتِ حال سے دل برداشتہ کاویہ نے جھگڑے کے بعد گھر میں رکھی زرعی زہریلی دوا پی لی۔

اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید