• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، گلشن معمار ناردرن بائی پاس پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار ناردرن بائی پاس پرعلاقہ مکینوں کی جانب سے ڈکیتیوں کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف احتجاج کیاگیا ، مشتعل شہریوں نے ٹائرجلا کرسڑک کو مال بردارگاڑیوں سمیت ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،تفصیلات کے مطابق گلشن معمارکے علاقے میں ہفتہ کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری کےجاں بحق جبکہ دوسرے شہری کے زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف دوسرے روزاتوارکوناردرن بائی پاس انڈس چوک کے قریب انڈس ہاؤس کے مکینوں کی جانب سے احتجاجاً دھرنا دیا گیا، مظاہرین کا کا کہنا تھا کہ علاقے میں لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروزاضافہ ہو رہا ے لیکن پولیس مسلح ڈاکو ؤں کو لگام ڈالنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، ڈاکو جب چاہیں وارداتیں کرتے ہیں اور فرار ہوجاتے ہیں ، خوف سے گھروں سے باہرنکلنا مشکل ہو گیا ہے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں ، اطلاع پرپولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مزاکرات کرکے ڈاکوؤں کے خلاف موٹر کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے ، پولیس نے ٹریفک بحال کرادی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید