• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا پر پھر نوآبادیاتی نظام مسلط کر دیا گیا، محنت کش عورت ریلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہوم بيسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان کے زیراہتمام محنت کش عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقد " محنت کش عورت ریلی " سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا ہے کہ جنون اور قبضہ گیری نے ساری دنیا کو خوف ناک تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ، دنیا پر ایک بار پھر نوآبادیاتی نظام مسلط کر دیا گیا ہے جس سے عورتیں خصوصا محنت کش عورتیں اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ایک نئی تحریک جنگ آزادی وقت کی ضرورت ہے ، امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری کامریڈ زہرا خان کر رہی تھیں، اس برس ریلی کا بنیادی نعرہ " محنت کش عورت جنگ اور جبر کے خلاف " تھا ، ریلی سے خطاب سے کرنے والوں میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے ناصر منصور،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اسد اقبال بٹ، خواجہ سرا کمیونٹی کے کامی چوہدری، سارہ گل سائرہ فیروز،رقیہ حنیف ، کامریڈ گل رحمٰن ،ساجد ظہیر ، پروین بانو،عینی یونس ، سعید بلوچ ، احسن محمود ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف جارجیت فی الفور ختم کی جائے ، ایرانی عوام خصوصا عورتوں کے جمہوری اور بنیادی حقوق بحال کیے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید