• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران امریکی غلامی ترک، غزہ پیس بورڈ کا حصہ نہ بنیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ حکمران امریکا کی ذہنی غلامی کا طوق ترک کرکے ایٹمی طاقت ہونے کا حق ادا کریں اور ”پیس بورڈ“ جیسی عالمی سازشوں کا حصہ بننے کے بجائے جرأت مندی کے ساتھ امتِ مسلمہ کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑیں، جنگ کے نام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اور ہوشربا اضافہ فی الفور واپس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کیماڑی کے تحت شاہراہ وقاص بلدیہ ٹاؤن میں امریکہ اسرائیل مردہ باد جلسہ عام و دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید