کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملتِ جعفریہ پاکستان کی جانب سے نشتر پارک میں رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت اور کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملتِ جعفریہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے امریکی نفوذ اور مداخلت کا خاتمہ کیا جائے، حکومت فوری طور پر عزہ پیس بورڈ سے دستبرداری اختیار کرے،مقررین نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے مظاہرین کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔