• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں گورننس، ممبرشپ اور ممبر سپورٹ فیصلوں کی منظوری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگز میں گورننس، ممبرشپ اور ممبر سپورٹ فیصلوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ بورڈز نے 2 سب کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔

آئی سی سی کے مطابق سالانہ اجلاس میں جن کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی ان میں سے ریویو کمیٹی کے چیئرمین دیواجیت سائیکیا ہوں گے جبکہ دیگر ممران میں ڈاکٹر محمد موسٰی جی اور ڈاکٹر راس ریواز شامل ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ فرنچائز لیگز کمیٹی کی تشکیل کی منظور بھی دی گئی ہے جس کے چیئرمین تمیم اقبال ہوں گے جبکہ ڈاکٹر روڈی وین وورن، دیواجیت سائیکیا، رچرڈ گولڈ اور ٹوڈ گرین برگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

اجلاس میں جزائر پر مشتمل افریقی ملک ماریشس کو آئی سی سی کی ممبر شپ دے دی گئی جس کے بعد ماریشس کونسل کا 111واں ممبر بن گیا۔

آئی سی سی بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو 12.82 ملین قرض کی منظوری دی۔ 

آئی سی سی کے مطابق کرکٹ کینیڈا پر تمام شرائط منظوری تک پابندی برقرار رہے گی۔

کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے معاملے کا جائزہ لیا۔ سری لنکا کرکٹ نے آئی سی سی کو اپنے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے انتخابات جلد ازجلد کروانے پر زور دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں نمائندگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار یہت، 

کرکٹ کونسل نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نومنتخب صدر کو بطور فل ممبر ڈائریکٹر تسلیم کرلیا۔

آئی سی سی نے فرانس کرکٹ کو ممبرشپ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر نوٹس پر برقرار رکھا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید