• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو، آگ لگنے کے باعث پیر مظہر الحق کے کمرے کا سامان خاکستر

دادو( نامہ نگار) سابق سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر کے ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پیر مظہر الحق کے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا اور تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بعد ازان بلدیہ دادو کی فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پیر مظہرالحق کےگھر کے قریب گلی میں واقع موجودہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے اسپیشل ایڈوائزر برائے اوقاف ایم پی اے پیر سید غلام شاہ جیلانی کے گھر میں بھی ایئر کنڈیشنر کا سرکٹ شارٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی تھی۔
تازہ ترین