• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگران میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، بچہ جاں بحق

Shogran Jeep Accident Boy Dead
مانسہرہ کے تفریحی مقام شوگران میں سیاحوں کی گاڑی درخت سے ٹکرا جانے کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت6افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سیاحوں کی گاڑی شوگران سے کوائی جارہی تھی کہ راستے میں اچانک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی،حادثے کی وجہ سے گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے7افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر بالاکوٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر3خواتین اور2بچوں سمیت5افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ8سالہ اویس ایبٹ آباد لے جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
تازہ ترین