ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی رجیم اور امریکا کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر جارحیت نہیں کی جائے گی۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ دُہرایا۔