• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد کو گرفتار

متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ابوظبی سے بدھ کو امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد میں بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔ 

حکام کے مطابق 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ کارروائی ایک ماہ طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مکمل کی گئی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 56 کلو گرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید