• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں روحانی محافل کا انعقاد، شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے خطابات سے فضاء معطر

معروف روحانی پیشوا شیخ سید عفیف الدین جیلانی —جنگ فوٹو
معروف روحانی پیشوا شیخ سید عفیف الدین جیلانی —جنگ فوٹو

جاپان میں ان دنوں معروف روحانی پیشوا شیخ سید عفیف الدین جیلانی کے دورے کے موقع پر مختلف شہروں میں روحانی محافل کا سلسلہ جاری ہے، ان تقریبات میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی مسلم کمیونٹی شرکت کر رہی ہے۔

شیخ عفیف الدین جیلانی اپنے خطابات میں محبتِ رسول ﷺ، اخوت، صبر اور اصلاحِ نفس جیسے موضوعات پر روشنی ڈال رہے ہیں جس سے شرکاء میں روحانی جوش و جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔

ان محافل کے انتظامات سماجی کارکن سید سلیم صاندہ کی زیرِ نگرانی جاری ہیں جن کی کاوشوں کو کمیونٹی کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

شرکاء کے مطابق یہ روحانی اجتماعات بیرونِ ملک مسلمانوں کے ایمان کو تازگی دینے اور نوجوان نسل کو اپنی مذہبی شناخت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی یہ دورہ مختلف مسلم کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا باعث بھی بن رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید