اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں، تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے وقت آبنائے ہرمز بند ہوئی تو یہ اہم ایجنڈا ہو گا۔
چینی مندوب کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے مضبوط اور پائیدار تعلقات دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی اور تعاون سے چین اور امریکا کے تعلقات آگے بڑھ سکتے ہیں۔