• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مستقل رہائش کی درخواستوں میں 18 فیصد اضافہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

برطانیہ میں مستقل رہائش (سیٹلمنٹ) حاصل کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق جون 2025ء میں ختم ہونے والے سال کے دوران 163,353 سیٹلمنٹ گرانٹس جاری کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 18 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء کے بعد سے سیٹلمنٹ گرانٹس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے تاہم 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں اس شرح میں معمولی کمی بھی نوٹ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق 39,946 گرانٹس ایسے افراد کو دی گئیں جنہیں پناہ گزین، انسانی تحفظ یا خصوصی بنیادوں پر رہائش حاصل تھی، خاندانی بنیادوں پر 45,170 افراد کو مستقل رہائش دی گئی جو مارچ 2014ء کے بعد دوسری بڑی سالانہ تعداد ہے جبکہ ورک روٹ کے تحت 59,766 گرانٹس اور 18,471 گرانٹس دیگر کیٹیگریز میں شامل افراد کو دی گئیں۔

ماہرین کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے والے افراد ہی ان گرانٹس کے اہل ہوتے ہیں۔

سیٹلمنٹ گرانٹ ملنے کے بعد افراد کو برطانیہ میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت حاصل ہو جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید