• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کیلئے زیادہ ذمے داری خود اٹھانی ہو گی: جرمن وزیرِ دفاع

جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس—فائل فوٹو
جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس—فائل فوٹو

جرمن وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے زیادہ ذمے داری خود اٹھانی ہو گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یورپ بالخصوص جرمنی میں امریکی افواج کی موجودگی امریکا اور ہمارے مفاد میں ہے۔

بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ امریکا کے جرمنی سمیت یورپ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا امکان پہلے ہی تھا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی مسلح افواج میں اضافہ کر رہا ہے، مزید ساز و سامان زیادہ تیزی سے خرید رہا ہے، مزید انفرااسٹرکچر تعمیر کر رہا ہے۔

جرمن وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ تمام مشنز کے لیے ہم اپنے اتحادیوں اور گروپ فائیو کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید