• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ: بذریعہ سہولت اکاؤنٹ سرمایہ کاری کی حد بڑھا کر 30 لاکھ کر دی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سہولت اکاؤنٹ شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن کھولا جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار ہے جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوجوان سہل اکاؤنٹ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں اور غیر مجاز غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔

تجارتی خبریں سے مزید