• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، کمشنر کے عہدے پر تعیناتی سے متعلق درخواست

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی کمشنر سعدیہ خان کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر وفاقی سیکریٹری خزانہ، چئیرمین نیب، منسٹری آف فارن افئیرز کو نوٹسز جاری کردیئے، درخواست گزار جاوید اقبال برکی کے وکیل محمد واوڈا نے کہا وفاقی حکومت کا سعدیہ خان کو کمشنر ایس ای سی پی تعینات کرنا اختیارات کا غلط استعمال ہے، ان کے پاس فن لینڈ قونصلر جنرل کا اعزازی عہدہ بھی تھا،جب سعدیہ خان کو کمشنر تعینات کیا گیا وہ ایک کمپنی کی سی ای او بھی تھیں ،سعدیہ خان کی تعیناتی ایس ای سی پی کے پاکستان کے ایکٹ 1997 کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے فریقین سے 15 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید