• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ہفتوں کی جنگ کے بعد امریکا دنیا سے روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے: ایران

— فایل فوٹو
— فایل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے کئی ماہ تک بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنے پر مجبور کیا، یورپ کو خام خیالی تھی روس کے خلاف امریکی حمایت مل جائے گی اور اب 2 ہفتوں کی جنگ کے بعد امریکا دنیا سے روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

انہوں نے امریکا کی روسی تیل سے متعلق پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے کئی ماہ تک بھارت پر دباؤ ڈالا کہ وہ روس سے تیل کی درآمدات بند کر دے، تاہم ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ کے بعد وائٹ ہاؤس اب دنیا کو روسی تیل خریدنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں امید تھی کہ ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ کی حمایت کے بدلے میں امریکا روس کے معاملے پر ان کی حمایت کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود بھارت کے پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) بردار دو جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید