• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: منیاپولس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی، مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں بدھ کی سہ پہر ایک رہائشی عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق 1 زخمی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی موت اسپتال پہنچنے کے بعد ہوئی، قریبی اسپتال میں مجموعی طور پر 7 افراد کو منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کو گولیاں لگیں، اسپتال حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کہا ہے کہ ریاستی حکام مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور انہوں نے زخمی اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی بھی واقعے کی تحقیقات اور مقامی حکام کی معاونت کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔

ادارے کے سربراہ کاش پٹیل نے کہا ہے کہ مقامی حکام کو ضرورت کے مطابق تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید