• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیلیٰ نے احسن خان سے بریک اپ کی وجہ کس اداکارہ کو ٹھہرایا؟

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اداکار احسن خان سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ اداکارہ نِرما کی وجہ سے کیا تھا۔

لیلیٰ نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا، معروف فلم ساز و اداکارہ شمیم آراء نے انہیں دریافت کیا اور فلموں میں کام کرنے کا موقع دیا، جس کے بعد انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، 90ء کی دہائی کے اواخر میں شہرت حاصل کرنے والی لیلیٰ آج بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

لیلیٰ مختلف انٹرویوز میں کئی مرتبہ بتا چکی ہیں کہ احسن خان میری زندگی کی پہلی محبت تھے، دونوں کی ملاقات احسن خان کی اداکاری میں باقاعدہ آمد سے بھی قبل ہوئی تھی اور بعد میں دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے، دونوں کچھ عرصے تک ایک ساتھ رہے، تاہم بعد ازاں ان کا تعلق ختم ہو گیا۔

ایک حالیہ پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ پہلی محبت سے ملنے والا صدمہ میری زندگی سے کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا اور میں آج بھی اس محبت کی یاد اپنے ساتھ لیے ہوئے ہوں۔

لیلیٰ نے دعویٰ کیا کہ میں نے نِرما کی وجہ سے احسن خان سے بریک اپ کیا، اس وقت نِرما بھی شوبز انڈسٹری میں فعال تھیں۔

واضح رہے کہ احسن خان بعد ازاں شادی کر چکے ہیں اور وہ 4 بچوں کے والد ہیں، جبکہ لیلیٰ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

اداکارہ لیلیٰ ماضی میں بھی کہہ چکی ہیں کہ اب بھی اپنی زندگی میں حقیقی محبت کی منتظر ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید