• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کے مذموم ارادے ظاہر کر دیے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تباہ شدہ غزہ کو تقسیم کرنے والی یلو لائن کے دورے پر اپنے مذموم مقاصد کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ 60 فیصد غزہ پر ہمارا قبضہ ہے اور ہم مزید آگے بڑھنے والے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ تھا اس لیے فلسطینیوں کی جلاوطنی کا منصوبہ منجمد کیا لیکن معاملہ اسرائیلی ایجنڈے میں بدستور شامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رضامند ممالک نے فلسطینیوں کی آبادکاری امریکی مدد سے مشروط کی ہے، امریکا فلسطینیوں کی نقل مکانی میں مدد ضرور کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید