سعودی عرب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اردن، بحرین اور کویت پر بھی ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
مالی مشکلات کے باعث متاثرہ خاتون ادائیگی نہ کر سکی جس پر اسے مبینہ طور پر بہانے سے بلا کر زبردستی رکشے میں بٹھایا گیا اور ایک خالی مکان میں قید کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اقوامِ متحدہ نے اسرائیلی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف قرار دیا ہے۔
امریکی صدر کے یہودی داماد جیرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جارجیا میلونی کی حکومت 1412 دن مکمل کر کے سابق وزیرِ اعظم سِلویو برلسکونی کی مسلسل حکومت کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
نقشے کے لیے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا، 1 ملک امریکا نے مخالفت کی جبکہ 6 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی بحری جہاز کا عملہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں اور ایران کے ساتھ جنگ کے باعث کئی ماہ سمندر میں موجود رہا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم وقفے وقفے سے حملے کرتے ہیں، اس وقت جنگ نہیں لڑ رہے، کوئی لڑائی نہیں ہو رہی۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق واشنگٹن فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
مصر کے دورے پر گئے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے 4 نکاتی حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ Joint Direct Attack Munitions-Extend Range سعودی عرب کو بیچنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ بنیادی ٹھیکہ بوئنگ کو ملا ہے۔
میچ روک کر ایمپائر سے کہا کہ یہاں اس قدر سخت بو آرہی ہے، یہاں کوئی چرس پی رہا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ چین کی جانب سے اس بات پر زور دیا جانا کہ مشترکہ سیکیورٹی اپنائی جائے، یہ وہی اصول ہے جس کی طویل عرصے سے ایران وکالت کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔
ٹورنٹو پولیس نے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کی گاڑی کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی کارروائیوں پر اردن کے وزیر خارجہ نے تنقید کی، جس پر انکے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے اردنی وزیر خارجہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی میزائل حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔