لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس راحیل کامران نے 2036ء میں ریٹائرڈ ہونا تھا، وہ 7 مئی 2021ء کو جج تعینات ہوئے تھے۔
اس حوالے سے جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا اعزاز اور باعثِ فخر رہا، استعفے کے بعد قانونی اسکالر شپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتی بینچ پر گزارے گئے سال پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہا ہوں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔