• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں: رابعہ انعم

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان رابعہ انعم نے معروف اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا۔

رابعہ انعم ان دنوں نجی ٹی چینل کے رمضان پروگرامز کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عائزہ خان پروفیشنل ہیں اور ذاتی لحاظ سے لاجواب ہیں۔ ان کی غیر معمولی شخصیت، ان کا انداز بے مثال ہے۔ اگر وہ بین الاقوامی اسٹار ہوتیں تو انہیں بے پناہ پذیرائی ملتی اور وہ ٹاپ اسٹار کے درجہ کی حقدار ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو کچھ اور ہی ہوتیں، وہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔

رابعہ انعم نے مزید کہا کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھی بہت سراہتی ہوں ہم تقریباً 8 گھنٹے براہِ راست پروگرام کرتے ہیں، وہ ہمیشہ مثبت توانائی سے بھرپور رہتے ہیں۔ اب مجھے معلوم ہوا کہ وہ سُپر اسٹار کیوں ہیں۔

مذکورہ پوڈ کاسٹ کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے میزبان کی رائے سے اختلاف کیا اور کہا کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں جبکہ اداکارہ ماہرہ خان یا ہانیہ عامر کی شخصیت ایسی ہے کہ انہیں پاکستان کا شاہ رخ خان کہا جا سکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید