• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کے نائب صدر کا اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان نے ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر باقر قالیباف سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جو 28 فروری کو امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اعلیٰ سطح کا رابطہ ہے۔

یو اےای کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق گفتگو میں یو اے ای کے نائب صدر نے باقر قالیباف کے ساتھ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا۔

خیال رہے کہ یو اے ای اور ایران کے درمیان یہ رابطہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جنگ کے آغاز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا اور تہران کی جانب سے خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے بعد اپنا سفارت خانہ بھی بند کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید