• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا 300 کلو افیون اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے 300 کلو سے زائد افیون کی اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ سندھ نے ملزم رضوان اللّٰہ کی اپیل پر فیصلہ سنادیا، جس میں کہا گیا کہ رضوان اللّٰہ اگر کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر سندھ کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہماری رائے ہے، جب بھی کنٹینر ایک سے دوسرے شخص کو دیا جائے، کلیئرنگ ایجنٹ وہاں موجود ہو۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ ماتحت عدالت نے ملزم کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے 28 اگست 2019ء میں خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید