• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی پر خودکشی، قانونی نکتہ پر معاونت کیلئے تین وکلا عدالتی معاون مقرر

سندھ ہائیکورٹ نے ہراسانی پر خودکشی کی ذمہ داری سے متعلق قانونی نکتہ کے معاملہ پر معاونت کے لیے 3 وکلا کو بطور عدالتی معاون مقرر کیا ہے۔ 

اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس عمر سیال نے 3 وکلا کو عدالتی معاون مقرر کیا۔ 

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ محمود قریشی ایڈووکیٹ، فیصل صدیقی ایڈووکیٹ اور سارہ ملکانی ایڈووکیٹ عدالت کو قانونی نکتے پر معاونت فراہم کریں گے۔ 

انہوں نے استفسار کیا کہ اگر کوئی شخص کسی خاتون کو اسکی فراہم کردہ تصاویر کے ذریعے ہراساں کرے اور وہ شخص ان تصاویر کو عام کرنے کی دھمکی دے لیکن اس شخص کا ارادہ خودکشی پر مجبور کرنا نہ ہو، ایسی صورت میں اگر خاتون خودکشی کرلے تو کیا اس شخص کیخلاف پاکستان کے قانون کے تحت کوئی جرم بنتا ہے یا نہیں؟

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ عدالتی معاونین 18 اپریل کو پرنسپل سیٹ کراچی میں معاونت فراہم کریں۔ 

عدالت عالیہ نے مزید حکم دیا کہ اپیل کنندہ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل حیدر آباد اور مدعی کو ای نوٹسز جاری کیے جائیں۔ 

قومی خبریں سے مزید