٭اس امر سے اختلاف ممکن نہیں کہ مستقل قیام امن کے لئے انتہا پسند عناصر کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ جہاں تک حکومت پنجاب اور دیگر حکمرانوں کا تعلق ہے تو ہمارے تمام سیاستدانوں کو عوامی حمایت حاصل کرنے کی خاطر جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے کی غلط عادت ترک کرنا ہو گی۔(بحرام خان،مکران )