• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکے چنر تیری گانے پر گلوکارہ کی معافی، نورا فتحی نے خاموشی توڑدی

بالی ووڈ فلم دی ڈیول کے ڈی کے گانے ’سرکے چنر تیری‘ کےتنازع پر خاتون گلوکارہ نے معافی مانگ لی جبکہ ڈانسر نورا فتحی نے خود کو معاملے سے الگ کرلیا۔

گلوکارہ منگلی نے گانے پر عوامی ردعمل سامنے آنے پر معافی مانگی اور نیا ترمیم شدہ ورژن جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

34 سالہ نورا فتحی نے گانے کے تنازع پر خاموشی توڑ دی، وضاحتی بیان میں کہا کہ میں صرف کنڑ ورژن کا حصہ تھی، مجھے اس کے ہندی ورژن کا علم تک نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں خاتون ڈانسر نےمزید کہا کہ میں نے ہندی ورژن کےلیے نہ تو پرفارم کیا اور نہ ہی اپنی تصویر کے استعمال کی اجازت دی۔

انہوں نے کیپشن میں یہ بھی کہا کہ میں ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی یہ سمجھے کہ میں اس چیز کی حامی ہوں، تنقید پر شکرگزار ہوں، جس کی وجہ سے فلمسازوں نے گانا ہٹا دیا ہے۔

نورا فتحی نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ گانے کو مزید شیئر نہ کریں، کچھ معاملے کو کردار کشی کےلیے استعمال کررہے ہیں، جو افسوسناک اقدام ہے، میں اور میری ٹیم آئندہ ایسے معاملات میں زیادہ محتاط رہے گی۔

گانے کے متنازع اور مبینہ طور پر فحش بول پر شدید تنقید سامنے آئی ہے، جس کے بعد اسے ہٹادیا گیا ہے، دوسری طرف وزارت اطلاعات نے پارلیمنٹ کو گانے پر پابندی سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید