سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں ہم نے کوشش کی کہ حالات میں بہتری آئے، بانی پی ٹی آئی سے جولائی میں ملاقات میں کہا کہ ہم سیاستدان ہیں ہمیں سیاسی اسپیس چاہیے۔ موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے تعلق کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سیاسی اسپیس کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی بات کی، پاکستان میں سیاست کی جگہ نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہوں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر اسپیس نہ ہوئی تو سیاست نہیں کرسکیں گے، اگر سیاسی اسپیس نہ ہوئی تو ہم معاملات حل نہیں کرسکیں گے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے تعلق کیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔