کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر الود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 21 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔