• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 ترک شہریوں سمیت 7 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قطر کے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام 7 سوار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا جس میں قطری مسلح افواج کے 4 ارکان اور 3 ترک شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حکام کے مطابق قطری فوجی ہیلی کاپٹر خلیجی ریاست کے علاقائی پانیوں میں حادثے کا شکار ہوا۔ 

قطری اور ترک وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید