• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کے اعزاز میں ٹرمپ کے عشائیے کا مینیو سامنے آ گیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کی جانب سے شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو دیے گئے عشائیے کا مینیو سامنے آ گیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق عشائیے میں سب سے پہلے مہمانوں کو سلاد کے ساتھ کریمی سوپ گارڈن ویجیٹیبل ولوتے پیش کیا گیا۔

کریمی سوپ کے بعد مہمانوں کو موسمی جڑی بوٹیوں والی راویولی پیش کی گئی۔

کھانے میں مہمانوں کو ایک کلاسک فرینچ ڈش’ڈوور سول میونیئر‘ یعنی براؤن بٹر کے ساتھ تیار کی گئی مچھلی پیش کی گئی۔

کھانے کے بعد عشائیے میں مہمانوں کے لیے میٹھے میں بھی خصوصی ڈشز پیش کی گئیں۔

اس کے علاوہ مہمانوں کو مشہور امریکی برانڈز کے مشروبات بھی پیش کیے گئے۔

خاص رپورٹ سے مزید