نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سوال جواب کے سیشن کے دوران اپنے کرش کا بتادیا۔
نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو کے دوران حاضرین میں سے ایک شخص نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ پورے پاکستان کو آپ پر کرش ہے تو آپکا کرش کون ہے؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ان کے شوہر ان کے کرش ہیں۔
گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے اپنے ماضی کے پیغام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو ان کے کام کی ریالٹیز ملنی چاہیے ہیں، دنیا بھر میں کام کا کچھ حصہ بطور ریالٹی ملتا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ آپ ہالی ووڈ جیسا کام کرنا چاہیے، لیکن وہاں کم از کم فنکار بھوکا نہیں جا سکتا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم تو پھر بھی گزارا کرلیتے ہیں، لیکن جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز گزارا نہیں کر پاتے۔
اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عید الاضحیٰ سے زیادہ عید الفطر اچھی لگتی ہے۔
ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے بارے میں ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے پہلے انہیں سن گلاسز اور پھر چپل گفٹ کی۔