• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دوران ریلوے کو ایک ارب سے زیادہ کی ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلویز کو عید کے تین دنوں میں مسافر ٹرینوں سے ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے۔

لاہور سے پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق عید کے پہلے دن 11 کروڑ، دوسرے دن 17 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ سے زائد کی آمدنی ہوئی، پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کو پیسنجر ٹرینوں سے 1 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی۔ 

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق ریلوے کی ریکارڈ آمدن مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ بہتر سہولتوں اور مضبوط ٹریک مسافروں کا حق ہے، دونوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگلے تین سالوں میں کراچی سے روہڑی تک ٹریک مکمل اپ گریڈ کر دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید