روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے خطے کے دیگر ممالک کے شہری بھی متاثر ہوئے۔ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا کے واقعات غلبہ برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔
ماسکو گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ میں نہایت ڈرامائی واقعات کے گواہ بنے ہیں، مسئلہ فلسطین 1948 میں حل ہوتا نظر آیا، فلسطین کے موجودہ حالات ’ناانصافی اور غیر منصفانہ‘ ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلم اور عرب دوستوں کے ساتھ امن کے قیام کی کوشش کریں گے، خلیج کے گرد سیکیورٹی کے بارے میں طویل المدتی روسی منصوبے پہلے ہی موجود ہیں۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ خلیجی سیکیورٹی منصوبہ پانچ عرب ممالک اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کا ہے، چین کے ساتھ ہمہ جہت شراکت داری کو مضبوط کر رہے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ عملی معاہدہ موجود ہے۔