• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج کی بغداد کے فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری، ہتھیار تباہ کرنا شروع کردیے

امریکی فوج نے عراقی دارالحکومت بغداد میں قائم اپنے ایک فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری شروع کردی۔ 

العربيہ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج نے بغداد کے وکٹوریا فوجی اڈے سے انخلا کی تیاری کرلی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے اڈے میں موجود ہتھیاروں اور بھاری سامان کو تباہ کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بغداد میں موجود مختلف امریکی بیسز کو بھرپور طاقت سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید